ٹرمپ دورہ ہند کے منتظر

ٹرمپ نظم ونسق کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج بتایا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ ہندوستان کے دورہ کے منتظر ہیں تاکہ ہندوستان اور امریکہ کے رشتہ میں حیرت انگیز مثبت جوش و ولولہ کی عکاسی کی جاسکے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو آئندہ سال یوم جمہوریہ کی تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے۔ ٹرمپ نے پیر کے دن نیویارک میں منشیات کے انسداد سے متعلق ایل اعلی سطحی پروگرام کے موقع پر وزیرخارجہ سمشاسوراج سے کہا تھا ’’میں ہندوستان سے محبت کرتا ہوں میرے دوست وزیراعظم نریندرمودی تک میری نیک تمنائیں پہنچادیجئے‘‘۔

جواب چھوڑیں