چارمینارپیدل راہروپراجکٹ پر بہترین کام۔جی ایچ ایم سی کو ایک اور قومی ایوارڈ

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو مزید ایک قومی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ چارمینار کو خوبصورت بنانے اور اس کی تزئین نو‘ اطراف پیدل راہرو پراجکٹ کی خوبصورت تعمیرات کی نشاندہی کرتے ہوئے سوچھ آئیکانک پلس کے طور پر جی ایچ ایم سی کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ سوچھ بھارت مشن کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر 2؍اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس ضمن میں کمشنر بلدیہ دانا کشور کو ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے سوچھ بھارت مشن کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا۔

جواب چھوڑیں