کینیڈا نے سوچی کی اعزازی شہریت واپس لے لی

کینیڈا کی پارلیمنٹ نے متفقہ ووٹنگ کے ذریعہ میانمار کی قائد آنگ سان سوچی کو روہنگیا بحران پر کینیڈا کی اعزازی شہریت سے محروم کردیا ہے۔ اوٹاوا نے جمہوریت کے لئے مہم چلاکر عرصہ دراز تک جیل میں بند رہنے والی نوبل انعام یافتہ سوچی کو یہ اعزاز 2007 میں بخشا تھا۔ روہنگیا مسلم اقلیت پر میانمار کی فوج کے مظالم کے معاملہ میں آنگ سان سوچی کے موقف نے ان کی بین الاقوامی ساکھ خراب کردی۔ اوٹاوا نے روہنگیا پر مظالم کو گذشتہ ہفتہ نسل کشی قراردیا تھا۔

جواب چھوڑیں