ہالینڈ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

 ڈچ پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ روٹر ڈیم کے پبلک پراسیکوٹر نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق ایک مقامی دہشت گرد گروہ سے ہے۔ تحقیقات کاروں نے جمعرات کے دن بتایا کہ یہ افراد مشین گنوں، خودکش جیکٹوں اور کار بم حملے سے اپنی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ حکام نے البتہ اس حوالے سے زیادہ تفصیلات عام نہیں کی ہیں کہ ان حملہ آوروں کا ہدف کون سے مقامات تھے۔

جواب چھوڑیں