بالی ووڈ میں قدم جمانے سخت محنت کی:کٹرینہ

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف نے کہاکہ میں نے انڈسٹری میں پاؤں جمانے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ کٹرینہ نے کہاکہ وہ اپنے فلمی کیریر کی تمام مشکلات، اتار چڑھا، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں کیریر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایاگیا، وہ سخت دبا کا شکار بھی رہیں۔ انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔ کٹرینہ نے کہاکہ انڈسٹری میں پاؤں جمانے کیلئے سخت محنت اور لگن سے کام لیا، ابتدا سے ہی ان کا مقصد بالی ووڈ میں خود کو منوانا تھا۔

جواب چھوڑیں