رونالڈو پر امریکی خاتون کی عصمت دری کا الزام

ایک امریکی خاتون نے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر عصمت دری کا الزام لگایاہے۔ خاتون کے مطابق رونالڈو نے اس کی 2009 میں عصمت دری کی تھی۔ گزشتہ دنوں اس خاتون کے بیان کو ایک جرمن میگزین (ڈر اسپیجل) نے شائع کیاتھا۔ اب رونالڈو کے وکلاء کا کہناہے کہ بے بنیاد الزامات کو اس طرف سے شائع کرنے کے تحت وہ میگزین پر مقدمہ کریںگے۔ رونالڈو موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے معریف کھلاڑی ہیں۔ وہ 5 مرتبہ ’پلیر آف دی ائیر‘ رہ چکے ہیں۔ وہیں دوسری جانب میگزین کے مطابق، یہ عصمت دری 2009 میں لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے کمرہ میں ہوئی تھی۔ میگزین نے یہ بیان مبینہ طورپر متاثرہ خاتون کیتھرین مایورگا کے وکیل کی جانب سے شائع کیاہے۔ میگزین نے بتایاکہ اس کے بعد مایورگا اور رونالڈو نے کورٹ کے باہر ہی اس معاملہ کو حل کرلیاتھا۔ اس کیلئے انہیں 375,000 ڈالر رقم بھی دی گئی تھی اور ان سے وعدہ لیاگیا کہ وہ اس کے بارے میں پھر کبھی بات نہیں کریںگی۔واضح رہے کہ رونالڈو آج کل اطالوی کلب یوونٹس کیلئے کھیل رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں