سوچھ ہندوستان ‘گاندھی جی کوسالگرہ پر بہترین تحفہ: کووند

 صدر رام ناتھ کووند نے ‘سوچھ بھارت’ (صاف ہندوستان) مہم کو ملک کی روح اور آواز بتاتے ہوئے آج کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر کھلے میں بیت الخلا سے پاک ‘صاف ہندوستان’ انہیں سب سے بڑا تحفہ ہوگا۔مسٹر کووند نے یہاں مہاتما گاندھی بین الاقوامی صفائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی صاف ستھرائی کی علامت تھے ۔ ان کے لئے ، انسانوں کا خود اعتمادی بہت اہم تھا۔ جس طرح کروڑوں ہم وطنوں نے ‘صاف ہندوستان’ کے فوجی کے طور پر مہم میں حصہ لیا وہ بابائے قوم کے لئے یقینی طور پر فخر کا موضوع ہوتا۔ اگر ہم دو اکتوبر 2019 کو باپو کی 150 ویں یوم پیدائش پر ملک کو پوري کھلے میں بیت الخلاسے پاک کر سکیں تو یہ ہماری جانب سے ان کے لئے سب سے بڑا تحفہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں