عامر خان ہر فن مولا، ان کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے: امیتابھ بچن

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ اداکار عامر خان ہر فن مولا ہیں اس لئے ان کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ اداکار امیتابھ بچن نے فلم’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں اداکار عامر خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، عامر خان صرف عامر خان نہیں ہیں وہ پروڈیوسر، ہدایتکار، مصنف، میوزک ڈائریکٹر اور مارکیٹنگ میں بھی عمدہ مہارت رکھتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ وہ بہت زبردست اداکار بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ عمر ایکشن فلمیں کرنے کی نہیں ہے اور فلم میں جنگی لباس پہننے کی وجہ سے وہ ابھی تک ڈاکٹرز کے پاس معائنے کے لئے جا رہے ہیں لہذا یہ فلم آسان ٹاسک نہیں تھی۔ فلم ٹھگز آف ہندوستان 8نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں