فرانس میں جنسی ہراسانی اور تشدد کیخلاف قانون کا نفاذ

فرانس میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے منظور کردہ قانون کا باقاعدہ نفاذ شروع کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز فرانس کی ایک عدالت نے ایک مسافر بس میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ایک شخص کو 300 یورو جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ذرائع کے مطابق اس نئے قانون کے تحت خواتین پر پبلک مقامات پر ہاتھ اٹھانے، انہیں کسی بھی طریقے سے ہراساں کرنے، زبانی یا لفظی چھیڑ چھاڑ پر فوری جرمانہ عاید کیا جائے گا۔فرانسیسی قانون دان ’سامیہ مکتوف‘ نے ’العربیہ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی کی روک تھام کا قانون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دیر آید درست آید کے مصداق اس قانون کو بہت پہلے نافذ کردیا جانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی آزادی کے خلاف ان پر جسمانی یا زبانی حملیناقابل قبول ہیں۔ زندگی کے تمام شعبوں، سڑکوں اور پبلک مقامات پر خواتین کو تحفظ ملنا چاہیے۔ یہ قانون فرانس میں خواتین کی فتح ہے۔

جواب چھوڑیں