پاکستانی سرحد پر مزاحمتی کارروائی جاری رہے گی: نرملاسیتارمن

جموں وکشمیر میں حقیقی خط قبضہ پر سرجیکل حملہ کے 2 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے ہفتہ کے دن کہا کہ پاکستان کے خلاف مزاحمتی کارروائی سرحد پر جاری رہے گی جبکہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بی ایس ایف نے اپنے ایک جوان کی ہلاکت کا بدلہ لینے دو تین دن قبل پاکستانی فورسس کے خلاف سرحد پر سخت کارروائی کی ہے۔ نرملا سیتارمن نے کہا کہ سرحد پر ہماری کارروائی جاری رہے گی چاہے کوئی سبق سیکھے یا نہ سیکھے۔ ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف‘ کے کے شرما نے تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن کہا کہ ان کی فورس نے اپنے جوان کی ہلاکت کا بدلہ لینے حقیقی خط قبضہ کے اُس پار کارروائی کی ہے۔

جواب چھوڑیں