کنگنا‘ کرن جوہر سے ناراض

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہاکہ کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیونکہ میں کرن جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں جبکہ انڈسٹری میں اپنا حق حاصل کرنے کیلئے لڑنا پڑا۔ کنگنا نے کہاکہ سچ بات کروں تو میں نے کبھی نہیں سوچھاکہ میں معاشرہ کو ٹھیک کروںگی، میں اپنے حق اور کیریر کیلئے جنگ لڑرہی ہوں اور میں اپنے کام کے پیسے بھی لیتی ہوں یہی وجہ ہے کہ آج میرے پاس جو گھر اور جائیداد ہے وہ لڑکر حاصل کیاہے۔ کنگنا نے کہاکہ آج میرے پاس سب کچھ ہے کیونکہ میں نے حق کے خلاف جنگ لڑی تھی ناکہ کسی اور کیلئے جبکہ بہت سے پروڈکشن ہاوسسز اداکاراوں کا استحصال بھی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی تنخواہیں بھی نہیں لیتی جبکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ہر روز جنگ لڑرہی ہوں دراصل میری زندگی بدقسمت ہی رہی ہے کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیونکہ میں جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں۔

جواب چھوڑیں