کے سی آر کی ٹیم انڈیا کو مبارکباد

 تلنگانہ کے کارگزار چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ساتویں مرتبہ ایشیاء کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے گذشتہ رات بنگلہ دیش کو 3 وکٹس سے شکست دیکر ساتویں مرتبہ خطاب پر قبضہ جمایا۔ کے چندر شیکھر رائو نے اپنے بیان میں کہاکہ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطاب حاصل کیا جس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیاکہ ٹیم انڈیا مستقبل میں اس سے بھی بہتر کھیل پیش کرتے گی۔ کے سی آر نے کپتان روہت شرما کو بھی مبارکباد دی۔

جواب چھوڑیں