ہندوستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں 700 ویں جیت

 ہندوستان نے ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ فائنل مقابلے میں آخری گیند پر بنگلہ دیش کو 3 وکٹس سے شکست دیکر ساتویں مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا۔ ہندوستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ 700 ویں جیت رہی۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز لٹن داس (121) کی شاندار سنچری کے باوجود 48.3 اوور میں 222 رن پر روک دیا تھا اور پھر میڈیم اووروں میں دلچسپ اتار چڑھاو سے گزرتے ہوئے 50 اوور میں 7 وکٹس کے نقصان پر 223 رنز بناکر خطاب اپنے نام کرلیا۔ بنگلہ دیش کا یہ تیسرا فائنل تھا اور اس کا خطاب جیتنے کا خواب پھر سے پورا نہ ہوسکا۔ اسے 2012 میں پاکستان کے خلاف 50 اوورکے فائنل میں محض 2 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم انڈیا کو اس جیت سے ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والی بنگلہ دیش کو 50 ہزار ڈالر ملے۔

جواب چھوڑیں