اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا آج سے دورۂ ہند۔جموں وکشمیر کی صورتحال پر اظہارتشویش

اقوام متحدہ۔ 30 ستمبر(پی ٹی آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگیٹرس نے جموں وکشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہرکی ہے۔ انہوں نے اختلافات کی پُرامن یکسوئی کے لئے مثبت بات چیت کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجلس اقوام متحدہ علاقائی امن اور سیکیوریٹی چیلنجس سے نمٹنے میں ہندوستان کے وسیع تررول کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے پیر سے اپنے دورۂ ہند سے قبل پی ٹی آئی کو ای میل انٹرویو میں کہا کہ ترقی کے محاذ پر ہندوستان اور بھی بڑی علاقائی طاقت بن سکتا ہے اور بہتر مستقبل کے لئے خطہ کے دیگر ممالک کی مدد کرسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور پُرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام میں ہندوستان، اقوام متحدہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد فینانسنگ سے نمٹنے اقوام متحدہ اور ہندوستان کے درمیان تعاون بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

جواب چھوڑیں