انڈونیشیا میں زلزلہ اور سونامی میں ہلاکتوں پرمودی کا اظہار رنج

 وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا کے سینٹر ل سلاویشی میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مودی نے یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’انڈونیشیا کے سینٹرل سلاویشی میں سونامی اور زلزلے کی وجہ سے ہوئی تباہی اور لوگوں کی موت سے گہرا دکھ ہوا۔ میں گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ ہندوستان اس مشکل گھڑی میں اپنے سمندری پڑوسی ملک کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔قابل غورہے کہ سلاویشی جزیرے کے ساحلی پالو شہر میں جمعہ کو آئے 7.5 شدت والے خوفناک زلزلہ اور اس کی وجہ سے آئے سونامی میں 420 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے. امدادی اہلکار دو دن بعد بھی ملبوں سے متاثرین کو نکالنے کی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں