بریسٹ کینسر پر شعوربیداری سے متعلق دوڑ میں سندھو کی شرکت

ہندوستان کی صف اول کی بیاڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے آج منعقدہ ’ پنک ربن والک‘ میں حصہ لیا۔ یہ میراتھن اوشا لکشمی بریسٹ کینسر فائونڈیشن (یو بی سی ایف) کمس ہاسپٹل کی مدد سے کے بی آر پارک میں منعقد کیاتھا جس کا مقصد چھاتی کے کینسر کا وقت سے پہلے پتہ لگانے کیلئے شعور بیدار کرنا تھا۔ دوڑ میں پی وی سندھو کے علاوہ کینسر سے متاثرہ بھوانی (70 سالہ)‘ تلنگانہ آئی کی سکریٹری جیئش رنجن‘ یو بی سی ایف کے سی ای او راجو رام‘ رمنا کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پی وی سندھو نے کہاکہ بریسٹ کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے جس کے بارے میں قبل ازوقت پتہ لگانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر شمار اموات کی وجہ بن چکا ہے اس لئے اس بیماری کے بارے میں معلومات اور شعور بیداری کی سخت ضروری ہے۔پی وی سندھو نے ’پنک ربن میراتھن‘ کا اہتمام کرنے پر یو بی سی ایف اور کمس ہاسپٹل انتظامیہ کی پرزور ستائش کی۔

جواب چھوڑیں