رشی کپور علاج کیلئے امریکہ روانہ

ماضی کے ہیرو رشی کپور طبی علاج کیلئے امریکہ روانہ ہوئے ہیں اور وہ چند دنوں تک کام سے دور رہیں گے۔ 66سالہ اداکار نے ٹویٹر پر بتایا فلمی دنیا میں چار دہوں تک کام کرنے کے بعد اب چیک اپ ضروری ہوگیا ہے۔ میں امریکہ میں کچھ طبی علاج کروانے کام سے غیر حاضر ہونے کی مختصر رخصت لے رہا ہوں۔ انہوں نے بہی خواہوں سے کہا ہے کہ وہ متفکر نہ ہوں اور غیر ضروری قیاس اخذ نہ کریں۔ آپ کی محبت اور نیک خواہشات کے ساتھ میں جلد ہی واپس ہوں گا۔ کپور کا ’’رجما چاول‘‘نیٹ فلکس پر 30نومبر سے دنیا بھر میں ترسیل کیلئے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں