قطر پریمیر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز

قطر پریمیر لیگ (کیو پی ایل) کے نویں ایڈیشن کا باروا سٹی گرائونڈ پر آغاز عمل میں آیا۔ کیو پی ایل کو رینجنسی ہوٹل منیجمنٹ اینڈ ریجنسی ٹورس اینڈ ٹراویلس کی جانب سے اسپانسر کیاگیاہے۔ ٹورنامنٹ کا تمام 21 ٹیموں کے کپتانوں کی موجودگی میں آغاز عمل میں آیا۔ کیو پی ایل کے بانی سراج انصاری نے کہاکہ ٹورنامنٹ کو ہرسال کامیابی کے ساتھ منعقد کیاجا رہاہے جبکہ اس مرتبہ ٹیموں کی تعداد بڑھاکر 21 کردی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس مرتبہ ایوراڈز بھی دلچسپ ہوںگے۔ فوگرو اسٹرائیکرس کو ’ بہترین یونیفارم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قمر قریشی ( چیرمین)‘ میر سہیل (صدر)‘ عباد (نائب صدر )‘ سریدھر اباگونی‘ سیف اللہ‘ شرف الدین‘ نعیم قیوم‘ طلحہ مولانا (اراکین بورڈ) کے علاوہ مہمان خصوصی کارل اسٹیفن (جنرل مینجر ریجنسی ہوٹل مینجمنٹ) اور این شفیق (جنرل مینجر آف ریجنسی ہوٹل اینڈ رینجنسی ٹراویلس اینڈ ٹورس) کے علاوہ محمد سیف اللہ نے کھلاڑیوں اور ٹیموں سے ایونٹ میں حصہ لینے اور قطر میں کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اظہار تشکر کیا۔

جواب چھوڑیں