ممبئی میں پٹرول کی قیمت 90.84 روپئے فی لیٹر

 ایندھن کی قیمتیں روزانہ ریکارڈ توڑرہی ہیں۔ اتوار کے دن ممبئی میں پٹرول فی لیٹر 91 روپئے کے قریب پہنچ گیا۔ ملک کے معاشی دارالحکومت میں پٹرول کی موجودہ قیمت 90 روپئے 84 پیسے ہیں۔ ہفتہ کے دن یہ قیمت 90 روپئے 75پیسے تھی۔ انڈین آئیل کارپوریشن(آئی او سی) کی ویب سائٹ پر دکھایاگیاہے کہ دہلی‘ کولکتہ اور چینائی میں اتوار کے دن پٹرول کی قیمت بالترتیب 83.49 ‘85.30 ‘86.80 روپئے فی لیٹر رہی۔ پٹرولیم کو جی ایس ٹی میں شامل نہیں کیاگیا ہے ، مقامی ٹیکس کے لحاظ سے اس کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں۔ چار بڑے میٹروشہروں میں دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں