مودی حکومت نے جعلسازی کی:راہول

 کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر کچھ کام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ انکی حکومت کی جعل سازیاں سامنے آرہی ہیں۔گاندھی نے ٹوئیٹ کیا،’’لائٹس،کیمرا،اسکیم۔ سین 2007 ، وزیراعظم مودی آئی ایل اینڈ ایف ایس کمپنی کو 70000کروڑ روپئے کا پروجکٹ ’گفٹ سٹی‘ دیتے ہیں۔آج تک کچھ کام نہیں کیا۔جعل سازیاں آئیں سامنے۔ ‘‘ اسی ٹوئیٹ میں کانگریس صدر مزید کہتے ہیں ،’’سین 2018:2، وزیراعظم مودی ایل آئی سی۔ایس بی آئی میں جمع عوام کے پیسے سے 91000کروڑ روپئے کی قرض دار آئی ایل اینڈ ایف ایس کو بیل آؤٹ دے رہیں۔چوکیدار کی داڑھی میں تنکا۔‘‘واضح رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے کانگریس آئی ایل اینڈ ایف ایس کمپنی کے خسارے کے تعلق سے حکومت پر تندوتیز حملے کرہی ہے۔

جواب چھوڑیں