کرکٹ میں جرائم پر سزائیں سخت کردی گئیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے ’’جرائم‘‘ پر سزائیں سخت کر دی ہیں۔ آئی سی سی نے نیا کوڈ آف کنڈکٹ نافذ کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چند نئے جرائم اور ان کیلئے سخت سزائوں کی خاطر موجودہ کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کردی گئی ہے، ان کی منظوری ویسے تو رواں برس سالانہ بورڈ میٹنگ کے دوران دیدی گئی تھی تاہم نفاذاب ہوگا۔ کسی بھی غلط طریقے سے ناجائزہ اڈوانٹیج حاصل کرنے کی کوشش لیول 2 اور 3 کی خلاف ورزی کے زمرہ میں آئے گی۔ دوسروں کو ذاتی نوعیت کی گالم گلوچ پر بھی لیول 2 اور 3 لاگو ہوںگے۔ بدزبانی پر لیول ون اور بال ٹیمپرنگ پر اب لیول 3 کے تحت سزا ملے گی۔ لیول 3 میں سزا 6 ٹسٹ یا پھر 12 ونڈے میاچس کے برابر ہوگی۔ اسی طرح اب میچ ریفری ہی لیول ون، 2 اور 3 کے حوالہ سے سماعت خود کریںگے جوڈیشنل کمیشن صرف لیول 4 کے چارجز اور اپیل کے حوالہ سے سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2019 اب ایک برس سے بھی کم کی دوری پر ہے، اس لیے آئی سی سی نے موجودہ پلیئنگ کنڈیشنز میں کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں کی البتہ ونڈے میں شق 11.4، 11.7 اور ٹسٹ میں 12.8 کے تحت اگر کوئی میچ اپنے اختتامی مراحل میں ہوگا تو اسے وقفہ سے پہلے ہی ختم کرنے کی کوشش ہوگی۔

جواب چھوڑیں