کشمیر میں پاکستانی ہیلی کاپٹر ہندوستانی علاقہ میں گھس آیا

 جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں اتوار کے دن ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر نے حقیقی خط قبضہ پر ہندوستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن کچھ دیر بعد وہ واپس لوٹ گیا۔ فوج نے یہ بات بتائی۔ جموں میں فوج کے عہدیدار تعلقات عامہ(پی آراو) لفٹننٹ کرنل دیویندرآنند نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر نے دوپہر لگ بھگ 12:10بجے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اگلی چوکیوں پر تعینات فوجیوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ امکان غالب ہے کہ یہ سیویلین ہیلی کاپٹر تھا اور وہ بے حد اونچائی پر اڑرہاتھا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کا ہیلی کاپٹر گلپور سیکٹر میں ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور کچھ دیر تک چکر لگانے کے بعد واپس لوٹ گیا۔ اگلی چوکیوں پر تعینات گارڈس نے چھوٹے ہتھیاروں سے گولیاں چلائیں۔ آئی اے این ایس کے بموجب جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر نے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ دفاع کے ذرائع نے بتایاکہ دن میں 2:10 بجے یہ خلاف ورزی ہوئی۔ ہندوستانی فضائی حدود میں چلے آنے کے بعد پاکستانی ہیلی کاپٹر واپس ہوگیا۔

جواب چھوڑیں