کوہلی اور بمراہ کی ونڈے رینکنگ پر اجارہ داری برقرار

آئی سی سی نے ونڈے کرکٹ کی نئی رینکگ کا اعلان کردیا۔ نئی رینکنگ کے مطابق 127 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا راج ہے جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ انگلینڈ 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، 122 پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان دوسرے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 110 پوائنٹس کے چوتھے جبکہ پاکستان 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔ بیٹنگ میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اور بولنگ میں ہندوستانی بولر جسپرت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ابتدائی 10 بیاٹسمین میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی ایشیاء کپ میں حصہ نہ لینے کے باوجود اپنا پہلا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ بولنگ کے شعبہ میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا بھی چھٹا نمبر ہے۔ بولنگ کے شعبہ میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پہلی پوزیشن پر ہندوستان کے جسپرت بمراہ، افغانستان کے راشد خان دوسرے، کلدیپ یادو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔ بہترین آل راوؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھین لی۔ راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری ، نیوزی لینڈ کے مشل سینٹنر چوتھی اور پاکستانی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں