گوگل میپ عوامی بیت الخلا کا پتہ بتائے گا

مرکزی حکومت نے حفظان صحت کے تئیں سماج کی سوچ میں تبدیلی لانے کے لئے انٹرنیٹ سرخیل کمپنی گوگل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت گوگل میپ عوامی بیت الخلا کا پتہ بتائے گا اور ان کی صفائی کا جائزہ لینے میں مدد کرے گا۔’سوچھ بھارت ابھیان‘سے منسلک ذرائع کے مطابق اس معاہدے کا مقصد عام لوگوں کو عوامی بیت الخلاء کے استعمال کے لئے حوصلہ افزائی کرنا اور صفائی میں ان کے تعاون کو بڑھانا ہے۔ عوامی بیت الخلاء کاجائزہ لینے کے لئے ٹوائلٹ جائزہ مہم کے تحت گوگل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔یہ مہم لوگوں کو اپنے اپنے شہروں میں ’گوگل میپس ، سرچ ا ینڈ دی اسسٹنٹ‘ پر عوامی بیت الخلاء کا پتہ لگانے کے لئے دی جانے والی سہولت کا ایک حصہ ہے۔ ان پر لوگ اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔ ملک بھر کے 500 سے زائد شہروں میں گوگل میپس پر’ ایس بی ایم ٹوائلٹ ‘ نام سے 30،000 سے زیادہ ٹوائلٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں