ہند۔پاک بورڈ کی قانونی جنگ کا آج سے آغاز

ہند۔پاک کرکٹ سیریز پر قانونی جنگ کا کل سے آغاز ہوگا جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیرمین نجم سیٹھی کو دبئی طلب کرلیا۔ وہ بطور گواہ پیش ہوں گے۔ پاکستان سے طئے شدہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے خلاف آئی سی سی میں 6 ارب روپے کا دعوی دائر کیاہے ۔ پی سی بی کی 4 رکنی لیگل ٹیم پہلے ہی دبئی میں موجود ہے۔ پی سی بی کے وکلا میں لندن سے الیگزینڈر پینڈاز بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔ قانونی ٹیم میں احمد حسین، ابراہیم حسین اور سلمان نصیر بھی شامل ہیں ۔ چیف اپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی سماعت میں موجود ہوںگے۔ کیس کی سماعت یکم سے 3 اکتوبر تک آئی سی سی ہیڈکواٹر دبئی میں ہوگی۔

جواب چھوڑیں