اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی لڑکی کیلئے ’رئیل میڈرڈ‘ کا تحفہ

 اسرائیل کے 2 فوجی عہدیداروں کو تھپڑ مارنے والی فلسطین کی بہادر لڑکی عہد تمیمی کو ہسپانوی فٹبال کلب رئیل میڈرڈ نے اپنی جرسی پیش کی۔ اسپین میں موجود 17 سالہ عہد تمیمی کو ایک تقریب میں رئیل میڈرڈ کی جرسی دی گئی جس کی تصویر سامنے آتے ہی اسرائیلی حکام نے ہسپانوی فٹبال کلب پر تنقید شروع کردی ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے رئیل میڈرڈ پر جارحیت کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ عہد تمیمی نے 2 اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ جیل کی قید کاٹی اور انہیں جولائی میں جیل سے رہائی ملی ہے۔

جواب چھوڑیں