ایران میں 3 تاجرین کو سزائے موت‘ 32 کو قید کی سزا

ایران کی ایک انقلاب عدالت نے ’فساد فی الارض‘ کیالزام میں تین کاروباری شخصیات کو سزائے موت بدعنوانی کے الزام میں 32 کو 10 سے 20 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ایرانی جوڈیشل کونسل کے ترجمان غلام حسین محسنی ایجی نے خبر رساں ادارے’ارنا‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انقاب عدالت کی طرف سے ملزمان کو دی گئی سزاؤں کی توثیق کے لیے کیسزسپریم کورٹ کو ارسال کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں اقتصادی عدالتیں سپریم لیڈر کی اجازت سے جوڈیشل کونسل کیچیئرمین کی طرف سے بنائی گئی ہیں۔ یہ عدالتیں دو ماہ قبل ایرانی کرنسی کی اچانک گراوٹ کے بعد بنا گئی تھیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں ملزمان کو اندھا دھند پھانسی اور قید کی سزاؤں پر ایرانی رجیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں ایرانی پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفر دولت آبادی نے کہا تھا کہ کرنسی کے ساتھ اتارچڑھاؤ کے الزام میں 53 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

جواب چھوڑیں