باکسر عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا پریمئر

 پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ٹیم خان کا شاندار پریمیئر رینڈانس فلم فیسٹول میں ہوا۔دستاویزی فلم ٹیم خان باکسر عامر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی محنت لگن اور جستجو کو زبردست طریقے سے فلمایا گیا ہے۔فلم کے پریمیئر میں باکسر عامر نے اپنی فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔باکسر عامر نے دو روز قبل دستاویزی فلم کے پریمیئر کے حوالہ سے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیم خان کے لیے انتہائی پر جوش ہیں اور فلم لندن کے رینڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی ۔ عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ رواں برس دستاویزی فلم نمائش کے لیے بھی پیش کردی جائے گی۔’ٹیم خان’ کو فلم فیسٹیول میں بیسٹ ‘یوکے فیچر’ اور بہترین ‘سینما ٹو گرافی’ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں