رام مندر کی تعمیر کیلئے ایودھیا کے سادھو کی بھوک ہڑتال

 رام مندر کی جلد تعمیر کے لئے مودی اور یوگی حکومت پر دباؤ ڈالنے ایک مندر کے سادھو نے اپنے چیلوں کے ساتھ یہاں پیر کے دن غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی۔ تپسوی چھاؤنی مندر کے مہنت رام داس نے میڈیا کے سامنے اعلان کیا کہ وہ رام مندر کی تعمیر کا اعلان ہونے تک نہ کچھ کھائیں گے اور نہ پئیں گے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی کہ وہ رام مندر کو نظرانداز کررہی ہے۔ وعدہ خلافی کی جارہی ہے۔ مہنت نے کہا کہ اب مسلمان بھی چاہتے ہیں کہ رام مندر بن جائے لہٰذا تمام مسائل حل ہوچکے ہیں۔ مسلمانوں کی قلیل تعداد اس کی مخالفت کررہی ہے۔ مہنت نے کہا کہ میں نے اپنی بھوک ہڑتال کی جانکاری صدرجمہوریہ‘ وزیراعظم‘ چیف منسٹر اور دیگر ارباب مجاز کو دے دی ہے ۔ سپریم کورٹ نے حال میں حکم دیا تھا کہ ایودھیا ملکیت مقدمہ کی سماعت 28 اکتوبر سے ہو۔

جواب چھوڑیں