روہنگیا پناہ گزینوں کی شناخت کرنے ریاستوں سے خواہش: راجناتھ

 مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ ریاستی حکومتوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کی شناخت کریں اور اُن کی بائیو میٹرک تفصیلات اکھٹا کریں۔ سنگھ نے بتایاکہ مرکز‘ ریاستوں کی اکھٹا کردہ بائیو میٹرک رپورٹ‘ سفارتی چینلوں کے ذریعہ حکومت میانمار کو بھیجے گا۔مرکزی وزیر داخلہ یہاں ایسٹرن زونل کونسل کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ یہ اجلاس‘ بین ریاستی تعلقات اور سکیورٹی امور بشمول ماوسٹوں کی لعنت سے متعلقہ مسائل پر غور کیلئے منعقد ہوا۔ اِس اجلاس میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی‘ چیف منسٹر جھارکھنڈ رگھوبار داس اور بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے شرکت کی۔ اوڈیشہ کی نمائندگی ریاستی وزیر فینانس ششی بھوشن بہیرانے کی۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ریاستوں کو مرکزی فورسس کی ضرورت ہے اور مرکز‘ ضرورت کے مطابق یہ فورسس فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں