سلطان العلوم کالج آف لاء کی ٹیم کی جناب خان لطیف محمد خاں سے ملاقات

ایم ایس ایس لاء کالج کی جانب سے منعقدہ موٹ (تمثیلی) کورٹ کامپیٹیشن میں پہلا مقام حاصل کرنے والی سلطان العلوم کالج آف لاء کی ٹیم کے ارکان محمد علی شیخ‘ ہاجرہ ارشد اور مہروز محمد خان نے آج صدرنشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی جناب خان لطیف محمد خان سے ملاقات کی۔ جناب خان لطیف محمد خان نے محمد علی شیخ ‘ ہاجرہ ارشد اور مہروز محمد خان کو موٹ کورٹ مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور تہنیت پیش کرتے ہوئے تابناک مستقبل اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفر جاوید و سلطان العلوم کالج آف لاء کے ذمہ داران موجود تھے۔

جواب چھوڑیں