شکیب الحسن 3 مہینوں کیلئے کرکٹ کی دنیا سے باہر

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن زخمی ہونے کی وجہ سے 3 مہینے کیلئے کرکٹ کے میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔ ویب سائٹ ’ای ایس پی این‘ کی رپورٹ کے مطابق، بائیں ہاتھ کی انگلی میں لگی چوٹ کا انفیکشن بڑھ گیا تھا اور اس وجہ سے ان کا آپریشن کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ شکیب کو سرجری کیلئے 3 ہفتے تک رکنا ہوگا اور اس وجہ سے 3 ماہ تک وہ کرکٹ کی دنیا سے باہر رہیںگے۔ شکیب الحسن نے کہاکہ میں جیسے ہی اسپتال پہنچا، مجھے ڈاکٹروں نے کہاکہ انگلی کے پس کو مجھے جلد سے جلد باہر کرنا ہوگا۔ اس کی وجہ سے انفیکشن میری کلائی تک پہنچ گیا تھا۔ اگر میں کچھ اور دن انتظار کرتا تو میری کلائی خراب ہو جاتی۔ شکیب نے مزید کہاکہ پس نکلنے کے بعد مجھے اچھا محسوس ہوا لیکن سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انفیکشن مکمل طورپر ختم ہوئے بغیر انگلی کی سرجری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہاکہ پس نکلنے کے بعد مجھے اچھا محسوس ہوا لیکن سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انفیکشن مکمل طورپر ختم ہوئے بغیر انگلی کی سرجری نہیں ہوسکتی اور اس میں 2 سے 3 ہفتے کا وقت لگے گا۔ سرجری کے بعد مجھے ٹھیک ہونے کیلئے 8 ہفتے کا وقت لگے گا۔ اس کا واضح طورپر مطلب یہ ہے کہ میں تقریبا 3 ماہ کیلئے کرکٹ کے میدان سے باہر ہوگیا ہوں۔

جواب چھوڑیں