ممبئی میں پٹرول 91روپے پار پکوان گیس سلنڈر 502 روپے

پٹرول کی قیمت ممبئی میں پیر کے دن 91 روپے پار کرگئی جبکہ پکوان گیس سلنڈر پہلی مرتبہ 500 روپے سے زائد کا ہوگیا۔ پیر کے دن پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 30 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دہلی میں اب پٹرول 83.73 روپے اور ڈیزل 75.09 روپے فی لیٹر بک رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت انڈین آئیل کارپوریشن (آئی او سی) کے پمپس پر 91 روپے 8 پیسے فی لیٹر اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ(بی پی سی ایل) اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کے اسٹیشنس پر 91 روپے 15 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ہندوستان‘ خام تیل درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور بین الاقوامی سطح پر تیل کے بڑھتے دام نے یہاں بھی اثر ڈالا ہے ۔پیر کے دن ایل پی جی سلنڈر (14.2کیلو) کی قیمت میں 2 روپے 89 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اب پکوان گیس کی قیمت 502 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں