نامپلی میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو چاقوگھونپ کرہلاک کردیا

شہر کے علاقہ نامپلی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ آفس کے روبرو ایک کامپلکس کے سیلر میں نامعلوم افراد نے ایک 28 سالہ نوجوان کو چاقوگھونپ کرہلاک کردیا۔ واردات اتوار کی شب پیش آئی مگر پیر کو یہ خبر اس وقت منظرعام پر آئی جبکہ عوام نے نعش کے بارے میں پولس کو مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کلوزٹیم کے ساتھ وہاں پہنچی۔ واردات کے مقام پر بیر کی بوتلیں بھی پائی گئیں۔ پولیس نے شبہ ظاہرکیا کہ نامعلوم افراد نے جو شائد حالت نشہ میں تھے، بحث وتکرار کے بعد نوجوان کو چاقو گھونپ دیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں