کوہلی کو اظہر الدین کا ریکارڈ توڑنے کا موقع

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ 2 ٹسٹوں کی سیریز میں 15 رکنی ٹیم کی کپتانی کرنے اتریں گے جس میں وہ اس حریف ٹیم کے خلاف سابق کپتان محمد اظہر الدین کے سب سے زیادہ ٹسٹ رنوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔کوہلی کو ایشیا کپ کی ہندوستانی ٹیم میں آرام دیاگیا تھا جبکہ روہت شرما نے ٹیم کے کپتان کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور اسے ساتویں بار چمپئن بنایاتھا۔ کوہلی دوبارہ ٹیم انڈیا کی گھریلو سیریز سے واپسی کریںگے اور اس سیریز میں انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور کپتان زیادہ رن بنانے محمد اظہر الدین کا ریکارڈ توڑنے کا موقع حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان او ر ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میاچس کی سیریز کا پہلا ٹسٹ 4 اکتوبر سے گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں