انڈونیشی صدر کا زلزلہ اور سونامی سے متاثرہ علاقہ کا دورہ

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے جزیرہ سولاویسی پہنچ گئے ہیں۔ امدادی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی بہت سا کام باقی ہے لیکن صورت حال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب متاثرین کی شکایت ہے کہ امدادی عمل انتہائی سست رفتار سے جاری ہے اور بہت سے علاقے ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔ جمعہ 28 ستمبر کو یہ علاقہ شدید زلزلے اور سونامی سے متاثر ہوا تھا۔ اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1407 بتائی گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اپنے انڈونیشی ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے اس تباہی افسوس اور امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔مہلوکین کی تعداد 1300 سے زائد تک پہنچ گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں