حج 2019 کی تیاریاں شروع۔ پراسیس کا چند دن میں اعلان

 آئندہ سال کے حج پراسیس کا اعلان چند دن میں ہوجائے گا کیونکہ حج 2019 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے چہارشنبہ کے دن یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ ریمارکس حج جائزہ اجلاس میں کئے جس میں وزارت اقلیتی امور‘ وزارت خارجہ ‘ وزارت شہری ہوابازی ‘ وزارت صحت‘ حج کمیٹی آف انڈیا اور ہندوستانی سفارت خانہ (ریاض) اور ہندوستانی قونصل خانہ(جدہ) کے کئی سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ نقوی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی مرتبہ اگلے سال کے حج کی تیاریاں جاریہ سال کے حج کی تکمیل کے فوری بعد شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج 2019 کا اعلان اکتوبر میں ہوجائے گا۔ اجلاس میں حج 2019 کے تعلق سے کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

جواب چھوڑیں