دُبئی ایرپورٹ کا نیا ریکارڈ

 دُبئی کے خود پر ناز کی کئی وجوہات ہیں اور اس بار اس کے انٹرنیشنل ایرپورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اگست میں دنیا کے نمبر ایک انٹرنیشنل ایرپورٹ دُبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) سے 8.37 ملین (80 لاکھ 37 ہزار) مسافرین گذرے ۔ اس نے اگست 2017 کا اپنا 8.23 ملین(80 لاکھ 23 ہزار) کا ریکارڈ خود توڑا۔ اگست مسلسل دوسرا مہینہ تھا جس میں مسافرین کی تعداد 80 لاکھ سے زائد رہی۔ ڈی ایکس بی کی اوسط ماہانہ ٹریفک 7.5 ملین ہے یعنی یہ قریبی حریف لندن ہیتھرو (6.29 ملین) سے 1.2ملین زیادہ ہے۔ مسافرین کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان ڈی ایکس بی کی سرکردہ منزل ہے۔ جاریہ ماہ اس کی ہندوستانی ٹریفک 1,012,124 رہی۔ سعودی عرب 613,618 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ برطانیہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ 3 سرکردہ شہر لندن (371,574 مسافرین)‘ کویت (272,607) اور ممبئی(210,820 مسافرین) رہے۔

جواب چھوڑیں