رافیل طیاروں سے برصغیر میں بڑی تبدیلی آئیگی : سربراہِ فضائیہ

رافیل لڑاکا جیٹ طیارہ معاملت کی مدافعت کر تے ہوئے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے سربراہ ایر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے آج کہا کہ اس طیارہ کی صلاحیت اور عصری اسلحہ کے سبب برصغیر میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ طیارہ کی موجودہ قیمت پہلے طے کی گئی قیمت سے زیادہ ہے۔ دھنوا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سودے کے کئی فائدے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے برصغیر میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی ۔ ہمیں بے حد اچھا پیکیج ملا ہے۔ اس طیارہ میں بہترین سنسر نصب ہیں اور یہ عصری اسلحہ سے لیس ہے۔ جیٹ طیاروں کی قیمت سے متعلق تنازعہ پر دھنوا نے کہا کہ قیمت پر بات چیت کی مجاز کمیٹی نے کافی غور و خوض کے بعد اس قیمت کو قطعیت دی ہے ۔ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ نئی قیمت پہلے طے کردہ قیمت سے زیادہ ہو ۔

جواب چھوڑیں