رافیل ٹھیکہ کے لئے 45 ہزار کروڑ کا قرض نادہندہ ہونا ضروری۔ راہول گاندھی کا طنز

 کانگریس صدر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن رافیل مسئلہ پر مودی حکومت اور انیل امبانی پر طنز کیا اور کہا کہ ہندوستان کا سب سے بڑا دفاعی ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے 45 ہزار کروڑ کا قرض نادہندہ اور ناتجربہ کار ہونا ضروری ہے۔ راہول گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سویڈش ٹیلی کام اکویپمنٹ کمپنی اریکسن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ انیل امبانی اور ان کے گروپ کے 2 سینئر اکزیکٹیوز کو ہندوستان چھوڑنے نہ دیا جائے کیونکہ انہوں نے 550 کروڑ کی ادائیگی دانستہ نہیں کی ہے۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کا بڑا ڈیفنس کنٹراکٹ دینے کے لئے مودی کا طریقہ کار یہ ہے کہ یہ ٹھیکہ حاصل کرنے والا 45 ہزار کروڑ کا قرض نہ چکائے۔دوسری کمپنیوں کو پیسہ باقی ہو اور یہ کمپنیاں سپریم کورٹ سے رجوع ہوں۔ متعلقہ شعبہ میں تجربہ نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے بھائی کہلائے۔ راہول نے ٹویٹ کے ساتھ میڈیا رپورٹ ٹیاگ کی۔

جواب چھوڑیں