عظمت النساء کو انٹرنیشنل چمپئن شپ میں سلور میڈل

 حیدرآباد کے علاقہ جہانماں سے تعلق رکھنے والی عظمت النساء نے نیپال میں منعقدہ یونائٹیڈ ایشین گیمس اسوسی ایشن چوتھے انٹرنیشنل چمپئن شپ 2018 میں خطابی کامیابی حاصل کی۔ عظمت النساء نے 54 کیلو گرام زمرہ کے مقابلہ میں مقامی حریف کو شکست دیکر سلور میڈل حاصل کیا ۔ عظمت النساء نے سن شائن اسپورٹس اسوسی ایشن (مغلپورہ) کی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں شرکت کی۔ ان کے والد محمد نسیم الدین اور کوچ محمد مبشر الدین نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں