فرانس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فرار ہونے والا قیدی دوبارہ گرفتار

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ریْو کی خصوصی سکیورٹی والی جیل سے فرار ہونے والے ڈکیت رضوان فاید کو دوبارہ گرفتار لیا گیا ہے۔ پیرس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اْسے تین ماہ کی تلاش کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ ایک مخبری پر پیرس کے قریبی علاقے واز میں گزشتہ شب کیے گئے ایک خصوصی آپریشن کے دوران یہ گرفتاری عمل میں آئی۔اس آپریشن میں تقریباً ایک سو پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ فاید کے تین ساتھی بھی پولیس نے حراست میں لیے ہیں۔ پہلی جولائی کو جیل سے فرار ہونے کے بعد فرانسیسی پولیس اْس کے مسلسل تعاقب میں تھی۔ فاید الجزائر سے مہاجرت کرنے والے والدین کی اولاد ہے۔

جواب چھوڑیں