وزیراعظم نریندر مودی کو یو این ای پی ایوارڈ

وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ماحول ان کی حکومت کی پالیسیوں کی جڑ ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس کے ہاتھوں یو این چیمپئنس آف دی ارتھ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ یہ ایوارڈ یونائٹیڈنیشنس انوائرنمنٹ پروگرام(یو این ای پی) کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ مودی اور صدر فرانس ایمانیول میکران کو اقوام متحدہ کا یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ برائے ماحولیات مشترکہ طورپر دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں بین الاقوامی سولار الائنس کے لئے بنیادی کام کرنے کے عوض دیا گیا۔ اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ کلائمیٹ (ماحول) اور کیلامائٹی (آفات ِ سماوی) کا تعلق کلچر (ثقافت) سے ہے۔ ماحولیات کی فکر جب تک ثقافت کا حصہ نہیں بنتی آفات سماوی سے بچنا دشوار ہے۔ زراعت تا صنعتی پالیسیوں تا تعمیر امکنہ صاف ستھرا ماحول ان کی حکومت کے پروگراموں کا حصہ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں