کلکتہ میڈیکل کالج میں آتشزدگی کا واقعہ ، مریضوں کا بحفاظت تخلیہ

سرکاری زیر انتظام کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے میڈیکل اسٹور میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر پانچ گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔ مغربی بنگال کے وزیر سوون چٹرجی نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ چٹرجی نے کہا کہ متاثرہ عمارت سے تمام مریضوں کا بحفاظت تخلیہ کرالیا گیا ہے اور انہیں ہاسپٹل کے دیگر وارڈس میں منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، لیکن یہ ہنوز جاری ہے۔ مغربی بنگال فائر اینڈ ایمرجنسی سرویسس کے ڈائرکٹر جنرل جگموہن نے بتایا کہ آگ آج صبح 7:58 بجے ایم سی ایچ بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر بھڑک اٹھی۔ 10 فائر ٹنڈرس کو طلب کیا گیا ۔ صورتِ حال اب قابو میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ اس مقام سے شروع ہوئی جہاں تمام گیس سلنڈرس اور بینڈیجس وغیرہ ذخیرہ کیے گئے تھے۔ ہم نے مبدأ کا پتہ چلا لیا ہے اور اس کے مطابق کام کررہے ہیں ۔ آتش فرو عملہ نے صورتِ حال پر قابو پالیا ہے ۔

جواب چھوڑیں