یوپی کے پولیس اسٹیشن میں کمسن لڑکے کیساتھ بد فعلی کا واقعہ

ہتھرس میں یوپی 100 خدمات میں تعینات یوپی پولیس کے ایک کانسٹبل کو پولیس اسٹیشن میں ایک کمسن لڑکے کے ساتھ کئی دنوں تک بدفعلی کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 9 ستمبر تا یکم اکتوبر کے دوران چمد گیٹ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکا یتیم ہے اور وہ سڑک کنارے ایک ہوٹل میں کام کیا کرتا تھا۔ 45 سال کانسٹبل سنجیش یادو جو پی آر وی 1119 پر متعین تھا ، کھانے کے لیے وہاں جاتا تھا ۔ اس نے اس لڑکے سے دوستی کرلی تھی۔ لڑکے نے الزام عائد کیا کہ وہ اسے پولیس اسٹیشن لایا اور کئی مرتبہ اس کا جسمانی استحصال کیا ۔ 2 اکتوبر کو وہ رخصت پر روانہ ہوگیا ، جس کے بعد متاثرہ لڑکے نے سینئر پولیس عہدیداروں کو سارے معاملہ سے واقف کرایا ۔ سرکل آفیسر سٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متاثرہ لڑکے کا طبّی معائنہ کرایا گیا اور ایک ایف آئی درج کرلی گئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ یادو کے خلاف پوکسو ایکٹ اور ایس سی ؍ ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں