اسرائیلی فوج کی فائرنگ ‘ایک اور فلسطینی نوجوان ہلاک

غزہ کی پٹی پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق غزہ کے علاقہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 24 افراد زخمی بھی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ نوجوان کی میت اسپتال پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیل سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اورغزہ کی پٹی پر احتجاج بھی کیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *