جیکلین نے کیرالا کی تعمیر نو کے لیے دست ِ تعاون دراز کیا

اداکارہ جیکلن فرنانڈیز ‘ ہیبیٹاٹ فار ہیومانٹی انڈیا نامی این جی او کے ساتھ مکانات کی تعمیر کی مہم چلانے کیرالا کے متاثرہ علاقوںکا دورہ کریں گی۔ اگست کے تباہ کن سیلاب میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد کیرالا کی تعمیر نو کے لیے ہیبی ٹاٹ فار ہیومانٹی انڈیا اداکارہ کے ساتھ ایک منفرد مہم جیکلن بلڈس کا دوسرا مرحلہ شروع کررہی ہے۔ یہ دسمبر میں چلائی جائے گی جس کا مقصد سیلاب میں مکمل یا جزوی طور پر تباہ مکانات کی تعمیر نو پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ جیکلین اپنے مداحوں سے بھی کیرالا کی تعمیر نو کی اپیل کریں گی۔سری لنکا کی حسینہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’کیرالا کے حالیہ سیلاب سے ہزاروں خاندان متاثر اور مکانات تباہ ہوگئے۔ اس وقت کیرالا کے عوام کو‘ ان کی زندگی دوبارہ پٹری پر لانے ہماری فراخدلانہ مدد کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں مکانات اور زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے کیرالا آرہی ہوں۔ میں کیرالا کے عوام سے ملاقات اور وہاں رضاکاروں کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔‘‘

جواب چھوڑیں