زوپارک میں ببرفوت

نہروزوالوجیکل پارک میںآج اتل نامی ببرفوت ہوگیا۔ موت کی وجہ ضعیف العمری بتائی گئی ہے ۔ ایشیائی یہ ببر1999میں نہرو زوپارک میں پیداہواتھا۔ کمزوری کے باعث اس نے کھانا پینا بندکردیاتھا اوروہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھا۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے ببر ‘ زوکے دواخانہ حیوانات میں ڈاکٹروں کے زیر نگرانی زیرعلاج تھا۔ ڈپٹی ڈائرکٹرزو پارک ایم اے حکیم ‘ ڈاکٹرمجیب اطہر‘ ڈپٹی ڈائرکٹر وی بی آرآئی حیدرآباد‘ڈاکٹرسنیتا‘ڈاکٹر سید اسد اللہ ودیگر وٹرنری ڈاکٹرس نے ببر کاپوسٹ مارٹم کیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلاکہ ضعیف العمری کے باعث اس کی موت واقع ہوگی ۔ کیوریٹرزوپارک کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایاگیا ہے کہ ایشیائی اس ببر کی عمر 15تا 18سال ہوتی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعدزوپارک کے احاطہ میں ہی ببر کی تدفین عمل میں آئی ۔

جواب چھوڑیں