شہر میں پٹرول 89روپئے.ڈیزل کی قیمت82.07روپئے فی لیٹر درج

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔حیدرآباد میں آج پٹرول کی قیمت فی لیٹر89.06روپئے ، ڈیزل کی قیمت 82.07روپئے فی لیٹر درج کی گئی ۔ آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت88.25روپئے ، ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 80.92روپئے درج کی گئی ۔ اے پی کے ضلع گنٹور میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 88.45روپئے ، ڈیزل کی قیمت 81.12 روپئے فی لیٹر رہی ۔ملک کے دارالحکومت نئی دہلی میں آج پٹرول کی قیمت فی لیٹر 84روپئے0.15پیسے کا اضافہ) رہی اور ڈیزل کی قیمت 75.45 روپئے فی لیٹر(0.20پیسے کا اضافہ )رہی ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 91.34 روپئے (0.14پیسے اضافہ)اور ڈیزل کی قیمت 80.10روپئے0.21پیسے اضافہ) فی لیٹر رہی ہے ۔اس اضافہ نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔ہر دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب ٹرانسپورٹ کے چارجس کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اضافہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوتارہا تو جلد ہی پٹرول فی لیٹر 100روپئے تک جاپہنچے گا۔

جواب چھوڑیں