فون پر تین طلاق‘ شوہر ‘ ماں اور بہن کے خلاف مقدمہ درج

 پولیس نے جہیز کے مسئلہ پر فون پر بیوی کو مبینہ طورپر تین طلاق دینے پر یہاں ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ یہ شخص فی الحال سعودی عرب میں مقیم ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سبھا راج نے کہا کہ چاند بابو نے اپنی بیوی 20 سالہ نوری کو فون پر تین طلاق دی۔ یہ واقعہ 10 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب نوری کے ارکان خاندان نے جہیز کے مطالبہ کی تکمیل نہیں کی۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر چہارشنبہ کے روز روپ ہائدیہا پولیس اسٹیشن میں چاند بابو ‘ اس کی ماں اور بہن کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ نوری کے خاندان نے الزام عائد کیا کہ طلاق کے بعد اس کی ساس اور نند نے اسے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزم 50 ہزار روپے اور ایک موٹرسیکل بطور جہیز دینے کا مطالبہ کررہا تھا۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں